• news

وزیراعظم آزاد کشمیر نے پارٹی فیصلوں سے انحراف پر 4 ارکان کی رکنیت معطل کر دی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید نے حالیہ ضمنی انتخابات میں 4 دسمبر 2012ءکے دوران ضلع سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے مقامی راہنماﺅں سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ ایل اے 31 جموں ٹو گوجرانوالہ چوہدری مقبول احمد، سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ ایل اے 32 جموں 3 سیالکوٹ، چوہدری شوکت، وزیرعلی اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے چوہدری اشفاق احمد گجر کی طرف سے پارٹی کے فیصلوں سے انحراف اور پارٹی پالیسی کے خلاف چلنے پر ان کی بنیادی رکنیت معصل کردی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ دس دن کے اندر اندر پارٹی سیکرٹریٹ کو اپنا جواب ارسال کریں۔ ان کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن