عامر میموریل کلب نے پی سی ایس آئی آر ٹیم کو 169 رنز سے شکست دیدی ،صغیر احمد کی سنچری
لاہور (پ ر) عامر میموریل کرکٹ کلب نے دوستانہ میچ میں پی سی ایس آئی کرکٹ ٹیم کو 169 رنز سے شکست دیدی پی سی ایس آئی گراﺅنڈ پر کھیلے گئے مقررہ 30 دو روز کے اس میچ میں عامر میوریل کلب نے 5 وکٹوں پر 324 رنز بنائے جس میں صغیر احمد نے 125 بلال حنیف نے 56، معین الدین نے 32 اور حمزہ علی نے 30 رنز بنائے میزبان ٹیم 155 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی جس میں طاہر نے 50 رنز بنائے۔ سید وقاص اور عدنان نے دو، دو اور وسیم عباس اور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی میچ کے اختتام پر کلب نے پریذیڈنٹ کرنل شعیب احمد نے صغیر احمد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔