• news

معظم خان پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر، فرخ وزیر سیکرٹری جنرل منتخب


لاہور (پ ر) پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس گزشتہ روز سید اظہر علی شاہ سیکرٹری جنرل زیر صدارت ہوا جس میں تمام ڈویژن کی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر آئندہ چار سال کیلئے معظم خان انٹرنیشنل سائیکلیسٹ صدر، سیکرٹری جنرل، فرخ وزیر انٹرنیشنل سائیکلیسٹ، سینئر نائب صدر نصرت خان انٹرنیشنل سائیکلیسٹ، نائب صدور و شیخ مظہر احمد (لاہور) شوکت پیرزادہ (بہاولپور) دا¶د خان (گوجرانوالہ) شازیہ روحی (ویمن) فنانس سیکرٹری سردار نزاکت علی، میڈیا سیکرٹری شکیل احمد انٹرنیشنل سائیکلیسٹ ایسوسی ایٹ سیکرٹری شہزاد بٹ (لاہور) محمد یاسین (فیصل آباد) حسیب اللہ (سرگودھا) مہر بشیر (ساہیوال) ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، مسعود صادق، انٹرنیشنل سائیکلیسٹ (چیئرمین) خالد محمود، اقصیٰ نورین، ملک وسیم، یاسین مغل، افتخار احمد، شفقت علی، عمر شہزاد، عاصم عثمان، امجد علی، شفقت منتخب ہو گئے دریں اثناءسید اظہر علی شاہ نے شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کاک اظہار کیا ہے کہ نئے منتظمین پنجاب میں سائیکلینگ کے کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن