انڈر 19 نیشنل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ : لاہور نے کوئٹہ کو شکست دیدی‘ بہاولپور کی ٹیم راولپنڈی سے ہار گئی
مریدکے(نامہ نگار) نیشنل ویمن انڈر19کرکٹ چیمپئن شپ میں لاہور نے کوئٹہ جبکہ راولپنڈی نے بہاولپور کو شکست دے کر سیالکوٹ ریجن کی سیمی فائنل تک رسائی ختم کر دی۔ لاہور کنٹری اینڈ سپورٹس کلب مریدکے میں کھیلے جانے والے ان میچوں میں لاہور نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 140رنز بنائے۔ اوپنر فریحہ محمود 27رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئیں جبکہ سدرہ نواز 74اور نمرہ عمران17رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہیں۔ بہاولپور کی طرف سے اکلوتی وکٹ حنا صادق نے حاصل کی۔ کوئٹہ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کی مایوس ترین اننگز کھیلتے ہوئے صرف13 رنز پر ہمت ہار دی۔ کوئٹہ کی 9کھلاڑی صفر کے اسکور پر آو¿ٹ ہوئیں۔ لاہور کی طرف سے نمرہ عمران نے 6رنز دے کر 5جبکہ کنول فرانسز نے 6رنز کے عوض دو اور حفصہ امجد نے ایک وکٹ حاصل کی۔سدرہ نوا زاور نمرہ عمران کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرا میچ راولپنڈی اور بہاولپور کے درمیان کھیلا گیا جس کے فیصلے پر سیالکوٹ ریجن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارو مدار تھا۔ راولپنڈی کی ٹیم نے مقررہ20اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنائے۔ اوپنر مدیحہ رشید نے شاندار58، شانزہ خلیل نے19، معصومہ بشارت 13 اور عذرا فاروق نے 12رنز بنائے۔ کوئٹہ کی زاہدہ غنی نے چار، صباءخورشید اور سمیہ خالد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں بہاولپور کی ٹیم نے غیر متوقع طور پر زبردست مزاحمت کی اور سنسنی خیز مقابلہ کرتے ہوئے 20اووروں میں9وکٹوں کے نقصان پر 101رنز بنا سکی۔ اوپنر صباءخورشید نے40، زاہدہ غنی اور سمیہ خالد نے 14,14رنز بنائے۔ لاہور کی طر ف سے نورین خالد اور عذرا فاروق نے تین تین جبکہ معصومہ بشارت، طیبہ الحسینی نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ مدیحہ رشید کو ویمن آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ان میچوں میں رفعت مصطفی اور نزہت سلطانہ نے امپائرنگ، کے فرائض سر انجام دیئے۔