• news

پاکستان نے تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے امریکی اور برطانوی کمپنیوں سے رابطہ کر لیا


واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لئے امریکی اور برطانوی کمپنیوں سے رابطہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پٹرولیم کے زیراہتمام کانفرنس آج ٹیکساس میں ہو گی۔ وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی زیرقیادت وفد کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ ممکنہ ذخائر کو تین زون میں تقسیم کر دیا۔ پاکستان میں 3675ملین بیرل تیل میں سے 1052 ملین بیرل نکالا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن