اسرائیلی تھانیداری کا دور گزر چکا‘ مستقبل فلسطینیوں کا ہے : اسماعیل ہانیہ
غزہ (ثناءنیوز) فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے مقبوضہ وطن کے چپے چپے کو آزاد کرائیں گے۔ غزہ کی پٹی میں ایک جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی تھانیداری اور فلسطینیوں کے حقوق غصب کرنے کا دور گذرچکا۔ مستقبل فلسطینیوں کا ہے، اسرائیل کے زوال کا آغاز ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا خالد مشعل اور جماعت کی جلا وطن قیادت کی وطن آمد کو تاریخی پیش رفت قراردیا اور کہا کہ خالد مشعل کی وطن آمد سے فلسطینیوں کے حق واپسی پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔ فلسطینیوں کے سلب کئے گئے حقوق کے حصول کا بہتر راستہ صرف مسلح مزاحمت ہے۔