• news

الیکشن شفاف ہوئے تو غیر متوقع نتائج سامنے آ سکتے ہیں: شیخ رشید


 لاہور (این این آئی+ اے پی اے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات شفاف ہوئے تو غیر متوقع نتائج سامنے آ سکتے ہیں، ایک انٹرویو میں کہا کہ آئندہ انتخابات عوام کا بڑا امتحان ہیں ، ‘ جن لوگوں نے انتخابات سے قبل ہی خوش فہمی کی بناءپر شیروانیاں سلوا لی ہیں ان پر دھول بیٹھ جائےگی اور انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ آئندہ عام انتخابات نے پاکستان کے مستقبل کا تعین کرنا ہے، عوام اب بھی نہ جاگے شاید ان کی قسمت کبھی دوبارہ نہ جاگ سکے۔ خیرپور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شےخ رشےد نے کہا کہ ملک کرپشن مےں لپٹا ہوا ، ملک پر7خاندانوں کا قبضہ ہے، 12سےٹوں پر عمران خان کے ساتھ سےٹ اےڈجسٹمنٹ ہوئی ہے ، ضمنی الےکشن مےں جو کچھ ہوا ہے وہ اچھا نہےں ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن