امریکہ نے حقیقت مان لیا‘ افغان کانفرنس میں شرکت کریں گے : طالبان
کابل (اے پی اے) افغان طالبان نے فرانس میں افغان کانفرنس میں شرکت کرنے کا اعلان کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ افغان کانفرنس میں اپنا موقف دنیا کے سامنے پیش کرینگے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ رواں ماہ فرانس میں ہونے والی افغان کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ امریکہ نے دعوت دیکر طالبان کو حقیقت کے طور پر تسلیم کیا ہے، کانفرنس میں شرکت کیلئے اپنے 2 نمائندے پیرس بھیجیں گے۔