• news

کوئٹہ کی سول عدالت کا پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے اکاﺅنٹ منجمد کرنیکا حکم


کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) کوئٹہ کی سول عدالت نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے اکاﺅنٹ منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اکاﺅنٹ منجمد ہونے کے بعد 22دسمبر سے پنجاب میں شروع ہونے والی نیشنل گیمز کا انعقاد پھر خطرے میں پڑ گیا ہے۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے 2 اکاﺅنٹ لاہور کے مختلف بنکوں میں ہیں۔ نیشنل گیمز کے لئے پاکستان اولمپکس نے پنجاب اولمپکس کو ایک کروڑ دینے کا اعلان کیاتھا۔ ذرائع کے مطابق بیس بال کی دو فیڈریشنز ہیں اور دونوں کا آپس میں تنازع ہے۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن جس فیڈریشن کو تسلیم نہیں کرتی اس نے عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو مذکورہ بیس بال فیڈریشن کو رکنیت دینے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بیس بال فیڈریشن کو تسلیم نہیں کیا۔
اکاﺅنٹ منجمد

ای پیپر-دی نیشن