• news

پاکستان کو شکست، مہندا راجا پاکسے فٹ بال ٹورنامنٹ مالدیپ نے جیت لیا


کولمبو (آن لائن) سری لنکا میں ہونے والا مہندا راجا پاکسے فٹ بال ٹورنامنٹ مالدیپ نے جیت لیا، فائنل میں پاکستان کو 2-1 سے شکست ہوئی۔ کولمبو کے جے تھلاکا سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم نے گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کئے۔ پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ کر سکی لیکن دوسرے ہاف میں مالدیپ کی ٹیم نے پاکستانی گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے۔ مالدیپ نے کھیل کے 54 ویں اور 59ویں منٹ میں گول داغ کر برتری حاصل کرلی۔ کھیل ختم ہونے سے 6 منٹ قبل پاکستان کو پنلٹی کک ملی لیکن قومی فٹ بالرز اس پر بھی گول نہیں کرسکے، تاہم 85ویں منٹ میں پاکستانی ٹیم خسارہ کم کرنے میں کامیاب ہوگئی، آخری لمحات میں خراب فنشنگ نے پاکستان کو گول کرنے سے محدود رکھا اور مالدیپ نے فائنل 2 کے مقابلے میں 1 گول سے جیت لیا۔

ای پیپر-دی نیشن