• news

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل گیمز کے انتظامات مکمل


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 32 نیشنل گیمز کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔ نیشنل گیمز کی انتظامیہ کا خصوصی اجلاس گذشتہ روز پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید شاہد علی کی زیر نگرانی ہوا جس میں اعلان کیا گیا کہ گیمز اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگی۔ گیمز کے آرگنائزنگ سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ کا کہنا تھا کہ بعض عناصر گیمز کے حوالے سے منفی خبروں کو ہوا دے رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گیمز کو شایان شان طریقے سے کرایا جائے گا جس میں پنجاب حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن