• news

ٹی 20 بلائنڈ ورلڈکپ میں مسلسل آٹھویں کامیابی‘ پاکستان نے نیپال کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہلے ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے مسلسل آٹھویں میچ میں بھی کامیابی اپنے نام کی۔ بنگلور میں میچ میں پاکستانی نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی پوری ٹیم 89 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سات کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔ پاکستان ٹیم نے ہدف 4.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔ مسعود جان نے 53 اور گلاب خان نے 28 ناٹ آوٹ رنز بنائے۔ پہلے بلائنڈ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے جبکہ میزبان بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن