ہندو بنیا تو بصیرت سے محروم پاکستانیوں کو بخشنے کو تیار نہیں لیکن
مکرمی!میں آپ کے مو¿قر روزنامے کی وساطت سے بھارت میں موجود پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو مبینہ طور پر زہریلا محلول پلا کر جان سے مارنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے اپنی نصرت سے ذیشان عباسی کو اپنی حفظ و امان میں رکھا۔ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے میزبان بھارت کو ایونٹ کے میچ میں ہرایا تھا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ناشتے کی میز پر فینائل کی بوتل کیوں رکھی گئی تھی۔ ظاہر ہے کہ بلائنڈ افراد تو دیکھ نہیں سکتے، اسی بناءپر کپتان ذیشان عباسی نے پانی سمجھ کر یہ زہریلا محلول پی لیا۔خدانخواستہ پاکستان میں کوئی بھارتی کھلاڑی اپنی ٹھوکر سے ہی زمین پر گر پڑتا تو بھارتی میڈیا اور امن کی آشا کے دلداروں نے طوفان برپا کر دینا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہئے تھا کہ وہ بھارتی حکومت اور وہاںکے کرکٹ بورڈ سے احتجاج کرتا اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا کہتا۔ یہ جتنا مرضی امن کی آشا اور محبت کے گیت کانفرنسیں منعقد کرلیں، وفود ایک دوسرے کے ملک میں بھیجیں، بھارت اور اس کے اصل انتہاپسند ہندو ازل سے ابد تک پاکستان کے دشمن اکھنڈ بھارت کے خواہاںہیں۔(چودھری فرحان شوکت ہنجرا)