دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم، عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے: حافظ سعید
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاکہ انسانی حقوق کے ٹھیکیدار امریکہ اور یورپ ہی سب سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروف ہیں، کشمیر، فلسطین و دنیا کے دیگر خطوں میں مسلمانوں پرڈھائے جانے والے بدترین مظالم پر حقوق انسانی کے عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے، بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا۔ ہم مظلوم کشمیریوں کی مدد و حمایت جاری رکھیں گے۔ 16دسمبر کو مسجد شہداءمال روڈ سے واہگہ تک دفاع پاکستان کاررواں میں ہر طبقہ فکر سے ہزاروں افراد شرکت کریں گے اور بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کے حکومتی فیصلے سے برا¿ت کا اظہار کریں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کشمیری آزادی کی جنگ میں شہادتیں پیش کر رہے ہیں مگر انتہائی افسوس کہ پاکستان جسے وہ اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں بالکل خاموش ہے۔ بھارت کے آخری سہارے امریکہ کو افغانستان میں شکست کاسامنا ہے۔ حکمران بیرونی دباﺅ کا شکار نہ ہوں ‘کھل کر کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دیں۔ بھارتی خوشنودی کیلئے پاکستانی قوم کے محسن کشمیریوں کو ناراض کرنا کسی صورت درست نہیں ہے۔