قصور: رشتہ داروں نے پولیس پارٹی کو یرغمال بنا کر ملزم چھڑوا لیا، تشدد سے 2 اہلکاروں سمیت 3 زخمی
قصور (نامہ نگار) قصور کے نواحی گاﺅں مےاں والا مےں ملزم کے رشتہ داروں نے پولےس پارٹی پر حملہ کرکے پولےس ملازمےن کو زخمی کر دےا اور پولےس پارٹی کو ےرغمال بنا کر ملزم چھڑوالےا۔ تھانہ فےکٹر ی اےرےا لاہور کا سب انسپکٹر محمد ےعقوب، مقصود شعےب اور تھانہ گنڈاسنگھ والا پولےس کے ہمراہ اےک ملزم عناےت کو گرفتار کرنے کے لئے موضع مےاں والا گےا اور ملزم عناےت کو گرفتار کرلےا جس پر ملزم عناےت کے رشتہ دار خوشی محمد وغےرہ آگئے جنہوں نے پولےس پارٹی پر حملہ کر دےا انہےں تشدد کا نشانہ بناےا اور ان سے ملزم چھڑوالےا ۔ بعد ازاں ملزمان پولےس پارٹی کو ےرغمال بنا کر اپنے گھر لے گئے اور انہےں حبس بے جا مےں رکھا اور سب انسپکٹر ےعقوب ، کانسٹےبل غلام قادر اور مدعی مقدمہ مقصود شعےب کو تشدد کرکے زخمی کر دےا۔ پولےس تھانہ گنڈا سنگھ نے مقدمہ درج کر لےا۔