• news

ایل پی جی کمپنیوں کا 125روپے کلو پر فروخت سے انکار، صارفین پریشان

لاہور (نیوز رپورٹر/ این این آئی) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے نوٹیفکیشن پر تیسرے روز بھی عمل نہ کیا۔ صارفین بڑھی ہوئی قیمت پر گیس خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل پی جی گیس مافیا مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی جاری کردہ قیمت پر سپلائی دینے سے انکار کر دیا۔ مارکیٹ میں گیس کی مصنوعی قلت پیدا ہو گئی۔ کمپنیوں نے 125روپے فی کلو پر گیس سپلائی دینے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے ڈسٹری بیوٹرز مہنگی گیس لینے اور مارکیٹ میں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔لاہور سمیت ملک بھر میں ایل پی جی کی شدید قلت پیدا ہونے اور قیمتوںمیں میں مزید اضافے کا امکان ہے ‘ متحدہ ایل پی جی سیلز پوائنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین فیاض خان نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اور اوگرا نے 125 روپے فی کلو فروخت کا نوٹیفکیشن جاری کر کے دکانداروں ‘صارفین اور رکشہ ڈرائیوںکے درمیان لڑائی کا محاذ کھول دیا ہے اگر مارکیٹنگ کمپنیوں کی بجائے دکانداروں کیخلاف کوئی کارروائی شروع کی گئی تو شدید احتجاج پر مجبور ہو جائینگے ۔ اوگرا نے مہنگی گیس فروخت کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن