• news

جنوبی افریقین صدر کی نیلسن منڈیلا سے ملاقات، خیریت دریافت کی


جوہانسبرگ (اے پی پی) جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے دارالحکومت جوہانسبرگ کے پریٹوریا ہسپتال میں سابق صدر نیلسن منڈیلا سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر صدر جیکب زوما نے ان کی نگہداشت پر مامور عملے اور ڈاکٹروں کو انہیں بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق صدر نیلسن منڈیلا کو جنوبی افریقہ کی ترقی کے لئے گرانقدر خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ہیرو قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن