• news

فلپائن کے جزیرہ منڈاناﺅ میں شدید زلزلہ


منیلا (اے پی پی) فلپائن کے جنوبی جزیرہ منڈاناﺅ میں پیر کی صبح شدید زلزلہ آیا تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یو ایس جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.6 درجے تھی اور اس کا مرکز ڈاواﺅ نامی شہر کے جنوب مشرق کی طرف 73 کلومیٹر کے فاصلہ پر اور زمین میں 56 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 45 منٹ پر آیا۔ واضح رہے کہ اس جزیرہ پر گزشتہ ہفتے آنے والے سمندری طوفان سے بھی ہلاکتوں کی تعداد 600 تک پہنچ چکی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن