نوشہرہ میں شدت پسندوں اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) نوشہرہ میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی اطلاع پر جی ٹی روڈ پر آدم زئی کے مقام پر کارروائی کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شدت پسند موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔