• news

پیپلزپارٹی کے دور میں بے مثال ترقی ہوئی عوام کو ریلیف ملا: یوسف رضا گیلانی


ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ملک میں بے مثال ترقی ہوئی اور عوام کو ریلیف دیا ہے اس کارکردگی کی بنیاد پر ہم عام انتخابات میں حصہ لینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سینیٹر و پیپلز پارٹی کے رہنما ملک صلاح الدین ڈوگر کی قل خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سرائیکی صوبہ کے قیام کی راہ میں مسلم لیگ ن رکاوٹ ہے پیپلزپارٹی کی سپیکر قومی اسمبلی نے جنوبی پنجاب و بہاولپور صوبہ بارے کمشن کی مدت میں توسیع کی جس کے بعد آج بھی جنوبی پنجاب صوبہ بارے اجلاس ہوا سید یوسف رضا گیلانی نے ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم کی قل خوانی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک صلاح الدین ڈوگر ایک نظریاتی کارکن تھے انہوں نے اسیری کے دوران کسی قسم کا دبا¶ قبول نہیں کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن