دفتر خارجہ کے ترجمان پاکستان نہیں اتحادی جماعت کے ترجمان ہیں: اویس نورانی
کراچی (نیوز رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان کے سینئر نائب صدر مرکزی جماعت اہلسنّت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان پاکستان کے نہیں بلکہ اتحادی جماعت کے ترجمان ہیں لندن میں چھاپہ نجی اور غیر سیاسی معاملہ ہے پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام ہے اگر انہوں نے سکیولرازم کو پروان چڑھانا ہے تو وہ بھارت چلے جائیں ۔ قومی اداروں کی یرغمالی کا سلسلہ کراچی سے نکل کر اب اسلام آباد تک پہنچ گیا ہے۔ جب مولانا فضل الرحمٰن پر برطانیہ جانے کی پابندی لگتی ہے یا غلام احمد بلور اسلامیان پاکستان کی ترجمانی کرتے ہیں اس وقت دفتر خارجہ کیوں حرکت میں نہیں آتا؟ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے حیدرآباد میں ملک محمد عمر حیات نورانی کی رہائش گاہ پر آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔