• news

بلوچستان کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتا ل 55ویںروز بھی جا ری


کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) مطالبات کے حق میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 55 ویں روز بھی جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ہڑتال کے باعث او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند رہے جس سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ سیکرٹری صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اپنی ہڑتال ختم کرکے ایک قدم بڑھائیں تو ہم سو قدم بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔ ڈاکٹر ہڑتال ختم کرکے ڈیوٹیوں پر واپس آ جائیں، حکومت ہر طرح کی لچک دکھائے گی۔ صدر پی ایم اے بلوچستان کے مطابق ڈاکٹروں کو تحفظ کی فراہمی اور دیگر مطالبات پر عمل درآمد تک ہڑتال جاری رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن