• news

جے یو پی آج ملک بھر میں ”یوم امام نورانی“ منائے گی

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)ورلڈ اسلامک مشن، متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ حضرت علامہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کی برسی کے سلسلہ میں جے یو پی ملک بھر میں آج (منگل) یوم امام نورانی منائے گی اور اس سلسلہ میں لاہور ،کراچی، حیدر آباد، ملتان ،راولپنڈی ،پشاور ،کوئٹہ ،فیصل آباد اور آزاد کشمیر سمیت تمام بڑے شہروں میں ان کی یاد میں کانفرنسیں اور سیمینار منعقد ہونگے ، لاہور میں جے یو پی کے زیر اہتمام امام نورانی سیمینار الحمراءہال میں منعقد ہو گا جس کے مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف ہونگے،جمعیت علماءپاکستان کے سینئر نائب صدر صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی پروگرام کی صدارت کریں گے۔ قاضی حسین احمد، پروفیسر ساجد میر ،مفتی منیب الرحمن ،علامہ ساجد نقوی ،پیر اعجاز احمد ہاشمی، حافظ حسین احمد، علامہ قاری محمد زوار بہادر، صاحبزادہ سعید احمد،ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی اور دیگر رہنماءخطاب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن