• news

پنجاب حکومت نے 4 سالہ کارکردگی رپورٹ تیار کرنا شروع کر دی

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے اپنی چار سال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ تیار کرنی شروع کر دی ہے جس کو اگلے ماہ جاری کئے جانے کا امکان ہے اس کے لئے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے حکومت پنجاب کی طرف سے چار سال میں مختلف محکموں میں 80 ہزار افراد کو کنٹریکٹ سے ریگولر کئے جانے کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے اس کے علاوہ ملازمین، عوام اور غریبوں کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی رپورٹ تیار کی جائے گی اور حکومت پنجاب خصوصی اقدامات بھی اس رپورٹ میں شامل کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن