پاکستان سمیت مسلم ممالک کی پسماندگی اور مسائل کی وجہ عالمی قوتیں ہیں: فرزانہ بلوچ
لاہور (پ ر) اسماءالحسنیٰ فا¶نڈیشن پاکستان شعبہ خواتین کی آرگنائزر فرزانہ بلوچ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مسلمانوں اور پاکستان کی پسماندگی اور مسائل کی اصل وجہ وہ عالمی قوتیں ہیں کہ جو مسلمانوں کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتیں‘ پاکستان میں خواتین کو حقوق دیئے بغیر اور بچوں پر مناسب توجہ دیئے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر نہیں چلایا جا سکتا۔ وطن عزیز کو آزادی ملتے ہی اس کے خلاف جو سازشیں کی گئیں‘ ان میں بڑی سازش یہی تھی کہ عوام کو بے کس و محکوم رکھا جائے۔