سیکرٹری توانائی جہانزیب خان کا یو ای ٹی کالا شاہ کاکو کے انرجی سنٹر کا دورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری توانائی پنجاب جہاں زیب خاں نے یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس میں پنجاب حکومت کے تعاون سے قائم انرجی سنٹر کا دورہ کیا وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خاں نے انہیں انرجی سنٹر میں بجلی کے متبادل ذرائع کے حصول کے لیے لگائی گئی مشینری اور آلات کے بارے میں بریفنگ دی سیکرٹری توانائی نے سنٹر کو عملی شکل دینے کے لیے ممکنہ ذرائع اور وسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔