• news

حکومت نظام مصطفٰی نافذ کرکے عوام کے دل جیت سکتی ہے: سید ریاض شاہ

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنے آخری سو دنوں میں نظامِ مصطفی نافذ کر کے عوام کے دل جیت سکتی ہے، نظامِ مصطفی ہی پاکستان کی ترقی اور استحکام کی ضمانت بن سکتا ہے، پینسٹھ سال گزر جانے کے باوجود قیام پاکستان کے مقاصد پورے نہیں ہوئے، اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے متحد ہو جائیں۔ عالم اسلام کو امریکہ کی بجائے اللہ سے ڈرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ بھارت کی آبی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ حکومت بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصطفائی تحریک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ نے انسدادِ توہینِ رسالت کے لیے قانون سازی نہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اقوام متحدہ امریکہ کا ذیلی ادارہ بن چکی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن