• news

لاہور جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن گیاتحفظ فراہم کیا جائے: ناصر گجر

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ق لاہور کے رہنما ناصر رمضان گجر نے پی پی 152 کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 11 ماہ میں 702 قتل‘ 300 کروڑ کی ڈکیتیاں ہوئیں۔ 800 شہری اندھے قتل کی وارداتوں اور 70 شہری پولیس مقابلوں مار دیئے گئے۔ حکومت اور اس کے ذیلی ادارے سب بے کار ثابت ہوئے جس کی ذمہ دار عوامی مفاد سے لاتعلق حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم‘ تجارت‘ تہذیب اور ثقافت کی عظیم تاریخ رکھنے والا شہر لاہور آج جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ اور علاقہ غیر بنا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن