• news

یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور شور انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے انٹرنیشنل کانفرنس دوسرے روز بھی جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور شور انسٹیٹیوٹ کے باہمی تعاون سے مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل کانفرنس دوسرے روز بھی جاری رہی۔ کانفرنس میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوسرے روز سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہو گیا اور دنیا میں ترقی یافتہ افراد کی خصوصیات پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ ان کی ترقی کے پیچھے موجود وجوہات بھی جانی گئیں۔ کانفرنس میں ترقی یافتہ افراد کی کامیابی کے متعلق گورنمنٹ لیول پر بھی آگاہی پروگرام شروع کرنے پر زور دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن