• news

حکومت زرعی شعبہ میں انقلاب برپا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا رہی ہے: ذوالفقار کھوسہ

لاہور (پ ر) سینئر مشیر وزےراعلیٰ پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے زرعی شعبہ میں انقلاب برپا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ اس سے وابستہ افراد کو سہولیات فراہم کی گئی ہےں اور 2 لاکھ روپے سبسڈی پر گرین ٹریکٹرز کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازیخان میں گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹرز حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئی کہی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کو خوشحال کرنے کیلئے سبسڈی پر گرین ٹریکٹرز، زرعی آلات، کھاد و بیج فراہم کرنے کے ساتھ دیگر انقلابی اقدامات کیے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو آئندہ بھی ملک دوست معاشی پالیسیاں بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ (ن) کی عوام دوست پالےسےوں کی وجہ سے ضمنی انتخابات مےں شاندار کامےابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے گندم کی فی من قیمت 1050 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے کرنے کا مقصد ملک کی خدمت نہیں بلکہ یہ صرف ایک طبقہ کو مفاد پہنچانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن