• news

ویمن کرکٹ ورلڈکپ 2013ء: مقابلوں کے شیڈول، فارمیٹ کا اعلان

نئی دہلی (ثناءنیوز) دسواں عالمی میلہ اکتیس جنوری سے سترہ فروری 2013 تک بھارت کے شہر ممبئی میں سجے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ سال بھارت میں کھیلے جانے والے خواتین کرکٹ کے عالمی مقابلے کے شیڈول اور فارمیٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ وومین کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں میزبان بھارت کے علاوہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا جبکہ گروپ بی میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔بھارت کے پانچ مختلف میدانوں میں وومین کرکٹ ورلڈ کپ کے پچیس مقابلے ہوں گے۔ آئی سی سی کے بیان کے مطابق افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان، آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا جبکہ میزبان بھارت ویسٹ انڈیز کے مدمقابل ہو گا۔ ابتدائی مقابلوں کے بعد سپر سکسز کا مرحلہ نو فروری سے شروع ہو گا اور سپر سکس مرحلے کے ہر میچ کے لیے متبادل دن رکھا گیا ہے۔ سپر سکسز مرحلہ کھیلنے والی ٹیموں میں سے دو بہترین ٹیمیں سترہ فروری کو فائنل کھیلیں گی۔بھارت تیسری مرتبہ خواتین کے عالمی کرکٹ مقابلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن