• news

ڈیف ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع‘ پاکستان آج بھارت کا مقابلہ کریگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) دوسرا ڈیف ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ رنگا رنگ تقریب کے ساتھ لاہور میں شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب گذشتہ روز پنجاب فٹبال سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان سمیت مہمان ٹیموں نے بھارت، سری لنکا، افغانستان اور نیپال کی ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر سکول کی بچیوں نے اروبکس کا بھی مظاہرہ کیا جس پر شائقین نے دل کھول کر داد دی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز تھے جو اپنی مصروفیات کی بنا پر نہ آ سکے ڈیف ٹیموں کے کھلاڑی اور سکول کی بچیاں تین گھٹنے سے زائد وقت تک انتظار کی سولی پر لٹکی رہیں۔ بعدازاں سیکرٹری سپورٹس ہارون احمد اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ذاکر خان کی آمد پر تقریب کا آغاز کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دوسرے ڈیف ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ میزبان پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیموں کے درمیان باغ جناح گرا¶نڈ میں جبکہ دوسرا میچ سری لنکا اور نیپال کے درمیان ایل سی سی اے گرا¶نڈ میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے منیجر ظہیرالدین بابر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی ہے جس کا واضح ثبوت دوسرے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں پنجاب کی کسی سیاسی شخصیت کا نہ آنا ہے۔ پنجاب سٹیڈیم میں ڈیف ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پی سی بی نے 90 لاکھ روپے دیئے ہیں جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب ہارون خان کا کہنا تھا کہ تمام مہمان ٹیموں کا پاکستان آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں پی ایس بی نے بھی اس ٹورنامنٹ کے لئے ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد سے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن