• news

انڈر 19 کرکٹ : راولپنڈی کا بہاولپور کے خلاف پلڑا بھاری

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری انٹرریجن/ ڈیپارٹمنٹس انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے دوسرے روز راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں بہاولپور ریجن کی شکست یقینی ہو گئی۔ اس میچ کے دوسرے روز راولپنڈی کی ٹیم نے بہاولپور کے خلاف 7 وکٹوں پر 231 رنز بنا کر 148 رنز کی برتری حاصل کر کے اننگز ختم کر دی۔ بہاولپور ٹیم کی دوسری اننگز میں بھی ناقص پرفارمنس کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 24 کے سکور پر اس کی پانچ وکٹیں گر گئیں تھیں۔ چار کھلاڑیوں کو عابد حسن نے پویلین کی راہ دکھائی۔ اسلام آباد میں کھیلے جا رہے دوسرے میچ میں سیالکوٹ ریجن نے زیڈ ٹی بی ایل کے 258 رنز کے جواب میں 7 وکٹوں پر 107 رنز بنا لئے۔ فیصل جاوید 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن