• news

ضمنی انتخابات میں ”وٹ“ نکلنے کے باوجود وٹو نے سبق نہیں سیکھا: رانا ثناءاللہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ”وٹ“ نکلنے کے باوجود منظور وٹو نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ منظور وٹو عام انتخابات میں بھی ضمنی انتخابات کی طرح صدمہ برداشت کرنے کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منظور وٹو ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد خفگی مٹانے اور کرپشن کے بے تاج بادشاہ زرداری کے سامنے نمبر بنانے کے لئے بے سر و پا بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام دھوکے بازی اور منافقت کی سیاست کرنے والوں کے چہرے پہچان چکے ہیں اور اب پاکستان کی سیاست میں لٹیروں کے اس ٹولے کی کوئی جگہ نہیں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بیت المال میں بیوا¶ں کے فنڈز اور کھاد کی خریداری میں گھپلے کرنے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔ ایسے لوگوں کے منہ سے عوامی فلاح و بہبود کی بات اچھی نہیں لگتی۔ انہوں نے کہا صدر زرداری نے منظور وٹو کو ان کی مکاری اور چالاکی کی وجہ سے پیپلز پارٹی پنجاب کی صدارت سونپی تھی مگر عوام نے ان کی چالاکی خاک میں ملا دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن