• news

ضمنی انتخابات کے نتائج نے عمران خان کے خوابوں کا محل چکنا چور کر دیا: عمران علی گورائیہ

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری نشر و اشاعت عمران گورائیہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے عمران خان کے خوابوں کا محل چکنا چور کر دیا ہے اور ان انتخابات میں مسلم لیگ ن کی فتح سے عمران خان اس قدر بدحواس ہوئے ہیں کہ انہیں میاں نواز شریف کی ایک نیا ترقی یافتہ خوشحال پاکستان بنانے جیسی مثبت سوچ بھی پسند نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی سیاست کی بنیاد دوسروں پر کیچڑ اچھالنے اور اپنے آپ کو پارسا ثابت کرنے پر رکھی ہے۔ ایسا کرتے ہوئے وہ یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ وہ خود اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن