• news

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ فیڈریشن پر کاری ضرب لگائی اور پنجاب کی پیٹھ میں چھرا گھونپا: شیخ قیصر محمود

 لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ اکائیوں کو کمزور کرنے سے وفاق مضبوط نہیں ہو سکتا۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ فیڈریشن پر کاری ضرب لگائی اور پنجاب کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ لوڈشیڈنگ کے معاملے میں بھی پنجاب کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک کیا گیا اور اب بھی کیا جا رہا ہے۔ 2008ءکے عام اور حالیہ ضمنی انتخابات میں اہلیان پنجاب سے پیپلز پارٹی کو مسترد کرنے اور مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا انتقال لیا جا رہا ہے۔ پنجاب پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرتا ہے اس کے باوجود پنجاب کو اندھیروں اور انگاروں میں جھونک دیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن