• news

این اے 128 میں تبدیلی کیلئے نوجوان کردار ادا کریں: ظہور وٹو

لاہور (پ ر) این اے 128 میں تبدیلی کیلئے نوجوان کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار رانا ٹاﺅن میں شاب ملی پی پی کی شہادت امام حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ جماعت اسلامی این اے 128 میاں ظہور احمد وٹو نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں نوجوان شباب ملی کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو رہے ہیں۔ لاہور آج بھی جماعت اسلامی کے نوجوانوں کا قلعہ ہے۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ہم انشاءاللہ ملک اور قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔ مرکزی اور صوبائی حکمرانوں نے لاہوریوں کو سوائے مسائل اور پریشانیوں کے کچھ نہیں دیا۔ پورے لاہور کو اکھیڑ کر رکھ دیا ہر طرف ٹریفک جام نظر آتی ہے۔ پچھلے چار سال سے حکمران کہاں سوئے ہوئے تھے اچانک لاہور کی ترقی کیوں یاد آگئی۔ میٹرو بس اور ترقیاتی کاموں کے نام پر قوم کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔ الیکشن کے سال میں حکمرانوں کا ترقیاتی فنڈز جاری کرنا اور عوامی جلسوں سے خطاب کرنا انتخابی دھاندلی ہے۔ کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی این اے 128 عبدالعزیز عابد نمائندہ جماعت اسلامی پی پی 160 ملک جہانگیر حسین بارا‘ شباب ملی این اے 128 کے صدر میاں عثمان وٹو‘ شباب ملی پی پی 160 کے صدر عبدالرﺅف خجی اور دیگر معززین علاقہ نے بھی خطاب کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن