• news

پنجاب یونیورسٹی مسندِ ہجویری کے زیر اہتمام حضرت داتا گنج بخشؒ کے حوالے سے مقابلہ مقالہ نویسی

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی مسندِ ہجویری کے زیر اہتمام ”حضرت داتا گنج بخشؒ نے اپنی نگری شہر لاہور کو کیا کچھ دیا“ کے عنوان سے مقابلہ مقالہ نویسی منعقد کیا جا رہا ہے۔ مسندِ ہجویر ی کے پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر نے کہا ہے کہ مقابلے میں لاہور کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ایم اے، ایم ایس سی اور ایم فل کی صرف طالبات شریک ہو سکتی ہیںجبکہ اول، دوئم اور سوئم آنے والی طالبات کو بالترتیب 25 ہزار، 15 ہزار اور 10 ہزار روپے کے نقد انعام دیاجائے گا۔ مقالہ اردو اور انگریزی زبان میں لکھا جا سکتا ہے۔ مقالات 6 فروری 2013 تک ارسال کئے جا سکتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن