• news

طالبان، افغان حکومت میں مذاکرات برلن یا پیرس نہیں، کابل میں ہونے چاہئیں: حنا کھر

پیرس (اے ایف پی) وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ طالبان اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات کابل میں ہونے چاہئیں کسی برلن یا پیرس میں نہیں۔ انہوں نے یہ بات پریس میں افغانستان کے بارے میں کانفرنس سے ایک روز قبل کہی ہے۔ ”لی موند“ سے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان افغان عمل امن کو کنٹرول نہیں کرنا چاہتا یہ افغانوں کا کام ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر بھی مذاکرات کریں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور افغان حکومت میں قومی مصالحت اور افغان فورسز کا اپنی سرزمین پر کنٹرول یہ دو باتیں بہت اہم ہیں۔ دوسری صورت میں خانہ جنگی خارج از امکان نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن