• news

طالبان نے حساس ادارے کے مغوی اہلکاروں میں سے ایک کو قتل کر دیا

ژوب + بنوں (آئی این پی) بلوچستان کے ضلع ژوب سے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والے حساس ادارے کے ایک اہلکار کو طالبان نے قتل کرنے کے بعد لاش شمالی وزیرستان اور ایف آر بنوں کے درمیان واقع کھجوری چیک پوسٹ کے قریب پھینک دی۔ ضلع ژوب سے 8 مارچ کو حساس ادارے کے دو اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا اور اس کی ویڈیو 20 نومبر کو جاری کی گئی تھی جس میں طالبان نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ان کے قتل کی دھمکی دی تھی چنانچہ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ایک اہلکار احمد وفا کو قتل کر دیا۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے جلد از جلد ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو دوسرے مغوی اہلکار کو بھی قتل کر دینگے۔

ای پیپر-دی نیشن