پاکستان اور افغانستان افغان انٹیلی جنس سربراہ پر حملے کی مشترکہ تحقیقات پر متفق
انقرہ (رائٹر) پاکستان اور افغانستان افغان انٹیلی جنس سربراہ اسداللہ خالد پر قاتلانہ حملہ کی مشترکہ تحقیقات پر متفق ہو گئے ہیں۔ رائٹر کے مطابق یہ اتفاق ترکی میں سہ فریقی مذاکرات کے دوران ہوا، تینوں ممالک کے جاری کئے گئے اعلان کے مطابق پاکستان اور انٹیلی جنس کی ایجنسیوں پر مشتمل ورکنگ گروپ اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔