نظام میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، کرپشن کی تفصیلات کل جاری کر دینگے، نیب
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ترجمان نیب نے کہا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً 6 سے 7 ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔ نیب نااہلیت اور ناقص کارکردگی کی بناءپر ہونے والے نقصان پر تفصیلات تیار کر رہا ہے، کرپشن سے متعلق تفصیلات 14دسمبر کو میڈیا کو جاری کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان نیب نے کہاکہ نیب کے اس کام کا مقصد موجودہ نظام میں تبدیلی لانا ہے، نظام بہتر، شفاف اور کارآمد بنانے کے لئے مختلف ریگولیٹرز سے بات کی گئی ہے۔ اجلاس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے، 2012ءمیں نیب نے 173وفاقی اور صوبائی منصوبوں میں کرپشن روکی۔