پی سی بی کے غلط فیصلوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا : راشد لطیف
کراچی (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹےم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پی سی بی کے غلط فیصلوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا‘ اپنی آنکھوں کے سامنے کرکٹ کی تباہی کو برداشت نہیں کر سکتا‘ میں نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے اور اس کیلئے جتنی بڑی قربانی دینا پڑے میں اس کیلئے تیار ہوں‘ پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں کیلئے ہمیشہ دعا گو رہتا ہوں۔ میری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی اور انا نہیں صرف کرکٹ اور پی سی بی کی بہتری چاہتا ہوں اس کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کروں گا چاہئے مجھے جتنی قربانی ہی دینا پڑے۔