عوام نے موقع دیا تو پہلے سے بہتر انداز میں خدمت کروں گا: مشرف
اسلام آباد (ثناءنیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف دونوں نا کام حکمران ہیں حکومت کرنا ان کے بس کی بات نہیں ”سٹیٹس کو“ توڑ کر نئی جماعت سامنے لائے بغیر ملک خوشحال نہیں ہو سکتا۔ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے دور کو عوام یاد کرتے ہیں اگر عوام نے مجھے مینڈیٹ دیا تو میں پہلے سے بہتر انداز میں ان کی خدمت کروں گا۔ عمران خان محض کرکٹر ہیں ۔