رحمان ملک کی الطاف سے ملاقات نہیں ہوئی متحدہ نے فرضی بیان، پرانی تصویر جاری کر دی
لاہور (خصوصی رپورٹ) عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش حتمی مراحل میں داخل ہو گئی۔ امت کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے نتائج ایک ماہ میں سامنے آنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ کی الطاف حسین سے ملاقات نہیں ہوئی۔ متحدہ نے فرضی بیان میڈیا کو جاری کیا اور ویب سائٹ پر ملاقات کی 5 ماہ پرانی تصویر لوڈ کر دی۔