وفاقی وزیر لیاقت بھٹی کی نااہلی کیلئے درخواست مزید سماعت کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی
لاہور + جلالپور بھٹیاں (وقائع نگار خصوصی + نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ناصر سعید شیخ نے وفاقی وزیر برائے ورکس اینڈ کمیونیکیشن لیاقت عباس بھٹی کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس کو بھجوا دی۔عدالت نے وفاقی وزیر کو 10 یوم میں وکیل کرنے کی اجازت دے دی۔لیاقت بھٹی لاہور ہائیکورٹ میں خود پیش ہوئے،استدعا پر مہلت دی گئی ہے،