• news

پنجاب میں نئے صوبے‘ کمشن نے تجاویز 21 دسمبر تک مانگ لی‘ مسلم لیگ ن کا بائیکاٹ جاری

اسلام آباد (ثناءنیوز + آن لائن) نئے صوبوں کے لئے قائم پارلیمانی کمشن نے پنجاب میں سرائیکی صوبے کے قیام اور بہاولپور کی صوبائی حیثیت سے بحالی کے لئے انتظامی، آئینی، مالیاتی اور وسائل کی تقسیم حدود کے تعین کے لئے اقدامات پر کام شروع کر دیا ہے۔ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام اور بہاولپور کی بحالی کے لئے عوام کی آرا سے آگاہی کے لئے وہاں کے علاقائی اخبارات میں اشتہارات دے دئیے گئے ہیں اور 21 دسمبر تک تجاویز مانگی گئی ہیں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی محرومیوں سے کمشن کو آگاہ کریں۔ صوبہ بہاولپور تحریک کے نمائندوں اور ماہرین کو آئندہ اجلاس میں مدعو کر لیا گیا ہے۔ کمشن نے اعلان کیا ہے کہ نئے صوبوں کے حوالے سے عوام کی توقعات کو ضرور شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔ پارلیمانی کمشن کا اجلاس کمشن کے چیئرمین سینیٹر فرحت اللہ بابر کی صدارت میں ہوا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی کمشن کا بائیکاٹ جاری رکھا اور اس کے کسی رکن نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اجلاس میں سینیٹر حاجی عدیل، سینیٹر کامل علی آغا، سینیٹر صغریٰ امام، جمشید دستی، آصف حسنین، مولانا عبدالغفور حیدری، وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے شرکت کی۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمشن کنور محمد دلشاد، جنوبی پنجاب کے ممتاز قانون دان اکبر انصاری او ر ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے سرائیکی صوبے کے قیام کے بارے میں آرا سے آگاہ کیا۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمشن نئے صوبوں کے قیام کے بارے میں ممکنہ آئینی انتظامی اصلاحات اور حدود کے تعین کے طریقہ کار کے بارے میں رائے دی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ بہاولپور کے ماہرین کو بھی بلائیں گے۔ حدود کا تعین کرنا ہے جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں۔ کمشن کا آئندہ اجلاس 18 دسمبر کو ہو گا۔ کنور دلشاد نے کہا کہ نئے صوبوں کے قےام سے متعلق قومی اسمبلی اور سےنےٹ کی نشستےں بڑھانا پڑےں گی، اس کےلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ شکےل انجم نے کہا کہ صوبے اےن اےف سی اےوارڈ کے تحت وفاق سے آبادی کی بنےاد پر وسائل حاصل کرنے ہےں تاہم صوبے کے اندر اس اصول کو مدنظر نہےں رکھا جاتا۔ فرحت اللہ بابر نے بتاےا کہ شکےل انجم نے اپنے م¶قف کی حماےت مےں اعداد و شمار پےش کئے ہےں جبکہ اکبر انصاری نے جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومےوں کا ذکر کےا۔ کمشن کے چےئرمےن نے کہا کہ وقت کی کمی کے باعث کام کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہےں۔ اےک سوال کے جواب مےں انہوں نے کہا کہ موضوع سے دلچسپی رکھنے والے دانشوروں کو بعد زےر اشتہار تحرےری تجاوےز کے لئے کہا گےا ہے کہ تجاوےز کی روشنی مےں ماہرےن کو آئندہ اجلاس مےں بلاےا جائے گا، مسلم لےگ (ن) کے ارکان کی شرکت کے خواہشمند ہےں۔ 

ای پیپر-دی نیشن