• news

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا اعلان


جوہانسبرگ (آئی این پی) کرکٹ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیسٹ سکواڈ میں گریم سمتھ (کپتان) الوپرو پیٹرسن، ہاشم محمود آملہ، جیک کیلس، فیف ڈوپلسپی، ابراہم ڈی ویلیئرز (وکٹ کیپر) ڈین ایلگر، رابن پیٹرسن، ڈیل سٹین، مورن مورکل، ویرنن فلینڈر، روری کلین ویلڈٹ اور جیک رڈلف شامل ہیں۔ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں فیف ڈوپلسپی (کپتان) فرحان بہاردین، ہینری ڈیوڈز، کیونٹن، ڈی کاک، اے بی ڈی ویلیئرز، روری کلین ویلڈٹ، ڈیوڈ ملر، مورنی مورکل، کرس مورس، وائن پارنیل اور رابن پیٹرسن شامل ہیں۔
۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 21 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی ٹونٹی سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن