• news

نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہورمیں بلیو ٹرف بچھانے کا کام شروع


لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں آٹھ ماہ کی تاخیر کے بعد بلیو ٹرف بچھانے کے کام کا آغاز ہوگیا۔ لندن اولمپکس دو ہزار بارہ کی تیاری کیلئے پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیا کی درخواست پر وزیر اعلی پنجاب نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں بلیو ٹرف کی تنصیب کے احکامات دیئے تھے مگر بعض وجوہات کی بنا پر بلیو ٹرف کی بروقت تنصیب نہ ہوسکی اور قومی ٹیم تیاری کئے بغیر ہی اولمپکس میں شرکت کرکے ساتویں نمبر پر رہی۔آٹھ ماہ کی تاخیر کے بعد بالآخر بلیو ٹرف لگانے کا کام شروع ہوگیا ہے۔شاک پیڈ بچھائے جا رہے ہیں۔جس کے دو یا تین دن بعد بلیو ٹرف بچھانے کے کام کا آغاز ہو گا۔جسے مکمل کرنے کیلئے ایک ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔جس کے بعد دنیا کا سب سے بڑا ہاکی سٹیڈیم قومی کھیل کی سرگرمیوں کے لئے تیار ہو جائے گا اور شائقین ہاکی دوبارہ سے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار ہونے والی ٹرف پر مقابلے دیکھ سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن