پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے کارلوس سے میچ کیلئے پریکٹس شروع کردی
لندن (آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کارلوس مولینا سے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس شروع کر دی۔ سپرسٹار باکسر عامر "کنگ" خان امریکی باکسر کارلوس مولینا کے خلاف بڑے میچ میں 15 دسمبر کو لاس اینجلس میں رنگ میں اتریں گے۔ 18 ناک آو¿ٹس کرنے والے عامر خان نے کارلوس کے خلاف جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے کو ہونے والے میچ میں فتح اپنے نام کر کے اپنی گذشتہ دو شکستوں کا حساب برابر کریں گے۔ دوسری جانب کارلوس مولینا اب تک اپنے 18 باکسنگ مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں۔ 27 سالہ امریکی باکسر بھی پھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ عامر خان ڈینی گارسیا اور لیمونٹ پیٹرسن کے خلاف اپنی گزشتہ دو مقابلوں میں شکست کا سامنا کر چکے ہیں لیکن سال 2012 کا اپنے آخری میچ جیت حاصل کرنے کے لئے وہ پُرامید ہیں۔